تفصیل شعبہ جات مدرسہ ہذا

شعبہ اہتمام : یہ مدرسہ کا بنیادی شعبہ ہے ، تمام شعبے اسی کے ماتحت اپنی مفوضہ امور انجام دیتے ہیں۔
شعبہ محاسبی : اس شعبہ میں مدرسہ کی تمام آمد و صرف کا حساب ہوتا ہے جو سال کے ختم پر شورٰی کے منتخب کردہ آڈیٹر کے ذریعہ آڈٹ کرایا جاتا ہے۔
شعبہ ناظرہ : الحمد ﷲ ، اس شعبہ میں طلبہ کو نورانی قاعدہ سے لیکر ناظرہ قرآن کریم مع تجوید مکمل پڑھایا جاتا ہے۔
شعبہ تحفیظ القرآن : اس شعبہ میں طلبہ کو قرآن کریم حفظ کرایا جاتا ہے جو ایک اہم ضروری کام ہے۔ نیزتجوید کے قواعد کا اجراءکرایاجاتا ہے۔ شب وروز کی نگرانی کے ساتھ اس شعبہ میں حضرات اساتذہ کرام خدمات انجام دیتے ہیں۔
شعبہ تجویدوقرأت : اس شعبہ میں تجوید و قرأت کی کتابیں پڑھائی جاتی ہیں اور ساتھ ہی مشق کا بھی اہتمام کیا جاتا ہے۔
شعبہ فارسی : اس شعبہ میں بہت سی اسلامی کتب کے فارسی میں ہونے کی وجہ سے فارسی کی کچھ کتابیں پڑھائی جاتی ہیں۔
شعبہ عربی : الحمد للہ! اس شعبہ میں عربی اول تا عربی سوم تک معیاری تعلیم ہوتی ہے۔
شعبہ مطبخ : مدرسہ میں ایک مطبخ بھی ہے جس میں طلبہ کے لئے دونوں وقت کھانے اور صبح کو ناشتے کا نظم، ہفتہ واری ترتیب کے مطابق کیا جاتا ہے۔
دارالاقامہ : مدرسہ جہاں اپنی آغوش میںشب و روز پرورش پانے والے طلبہ کرام کی تعلیم پر توجہ رکھتا ہے وہیں ان کی تربیت و اصلاح اور سہولیات کا مکمل خیال بھی رکھتا ہے۔
کتب خانہ : کتب خانہ میں طلبہ و اساتذہ کے لئے درسی و غیر درسی کتابوں کا انتظام کیا جاتا ہے۔ فی الوقت کتب خانے کے پاس کتابوں کی ایک کثیر تعداد موجود ہیں لیکن ابھی ضرورت کی ساری کتابیں موجود نہیں ہیں لہٰذا ہم اپنے معاونین حضرات سے درخواست کرتے ہیں کہ اس طرف خصوصی توجہ فرمائیں۔
شعبہ نشر واشاعت : اس شعبہ کے اندر وہ تمام چیزےں تیار کی جاتی ہیں جن کی ضرورت حالات دین و شریعت کے تقاضوں کے مطابق ضروری اور اہم ہوتی ہے ان کو تیار کرکے چھپوایا جاتاہے۔