مدرسہ کی دینی و علمی سرگرمیاں

٭ مدرسہ کے احاطہ میں مستقل جامع مسجد کی تعمیرتقریباً ہو چکی ہے، صرف وضو خانہ، فرش اور کچھ پلاسٹر کا کام رہ گیا ہے، جس پر تقریباً ساڑھے چھ لاکھ روپے کا صرفہ ہے اہل خیر حضرات خصوصاً اس کار خیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔
٭ مدرسہ میں دارالاقامہ (ہاسٹل) اور درسگاہوں کی کمی ہے، بچوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر 10/مزید درسگاہوں کی اشد ضرورت ہے۔ جس کا تخمینہ 3500000 (پینتیس لاکھ ) روپے ہے۔
٭ بچوں کی تعلیمی سہولیات اور علمی استفادہ کے لیے ''قاسمی لائبریری'' کا قیام عمل میں آیا ہے، جس میں فی الحال درسی و غیر درسی تقریباً سات سو کتابیں موجود ہیں، اہل خیر حضرات سے اپیل ہے کہ بطور صدقہ جاریہ لائبریری کے لیے قرآن کریم اور دینی، اصلاحی، درسی و غیر درسی کتابیں فراہم کرکے ثواب دارین حاصل کریں۔
٭ مہمان خانہ کی تعمیر جسکا تخمینہ 800000 (آٹھ لاکھ) روپے ہے۔
٭ جنریٹر کی خریداری ۔ تخمینہ 200000 (دو لاکھ ) روپے۔
٭ پورے علاقہ میں دعوت و تبلیغ کے ذریعہ اصلاح معاشرہ۔
٭ ہر گاؤں میں مکتب کا قیام۔
٭ غیر مسلموںمیں دعوت و تبلیغ۔
٭ پوری امت کو متفق و متحد کرنے کی کوشش۔
٭ غریب و نادار بچوں کی تعلیم و تربیت اور کفالت کا نظم۔
٭ غریب بچیوں کو شرعاً رشتہ ازدواج سے منسلک کرنے کی کوشش و تعاون۔
٭ ہر مسلم بچہ و بچی کو دینی تعلیم سے آراستہ کرنے کی بھر پور کوشش۔

مخلصانہ اپیل

اس پر فتن دور میں جبکہ دہریت اور لادینیت کا بازار گرم ہے۔ مذہب سے دشمنی مدارس و مراکز سے بغض، خدا اور رسول ﷺ سے بیزاری بڑھتی جا رہی ہے۔ ایمانیات پر دن دہاڑے ڈاکے پڑ رہے ہیں۔ ایسے ماحول میں جو آزاد ادارے قرآن کی ترویج اور اس کی اشاعت و حفاظت میں نئے عزم و جوان حوصلے کے ساتھ سرگرم عمل ہیں ان میں آپ کا محبوب ادارہ "مدرسہ اسلامیہ شمس العلوم"، بنہورا بازار، نوتن، ضلع مغربی چمپارن بھی مینارۂ نور کی مثالی حیثیت رکھتا ہے۔ مدرسہ ہذا نے یوم تاسیس ہی سے دینی خدمات اور اعلاء کلمۃ اللہ کے وہ گراں قدر خدمات ملک و ملت کے سامنے پیش کیا ہے جو اپنی مثال آپ ہے۔ الحمد اللہ آج بھی یہ مدرسہ روز افزوں ترقی کی راہ پر گامزن ہے اور پورے آب و تاب کے ساتھ علم کی روشنی سے جہالت کی تاریکیوں کو دور کرنے میں برابر کوشاں ہے۔ ان پشماندہ علاقوں کے سیکڑوں بچے اس مدرسہ سے فیضیاب ہو کر تعلیم و تربیت کے ساتھ دعوت و تبلیغ کے ذریعہ دینی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ اس مدرسے میں ابتدائی، دینیات، اردو، فارسی اور عربی سوم کے علاوہ حفظ قرآن مع تجوید کا بھی مناسب نظم ہے۔ خدمت تدریس پر ۱۳/ محنتی اور ذی صلاحیت اساتذہ کرام مامور ہیں۔ مدرسہ ہذا میں زیر تعلیم ۵۵۰/ طلباء میں ۲۲۶/ یتیم و نادار بچوں کی ضروریات یعنی قیام و طعام، کتب درسیہ، لباس و پوشاک اور دیگر اماد و اعانت کا انتظام منجانب مدرسہ کیا جاتا ہے۔ مدرسہ کے سالانہ اخراجات تقریباً اکتیالیس لاکھ پچاس ہزار روپئے ہیں۔ جو محض اللہ کے فضل و کرم اور آپ اہل خیر حضرات کے خصوصی تعاون سے پورے کئے جاتے ہیں اور پچھلےسال سیلاب سے کافی تباہی اور کمر توڑ گرانی کی وجہ سے مدرسہ کافی مقروض اور خستہ حالی کا شکار ہے، لہٰذا مدرسہ کی تعلیمی و تربیتی ترقی کے لئے آپ کے مخلصانہ تعاون کی اشد ضرورت ہے۔ امید ہے کہ اہل خیر حضرات دامے درمے اپنے خیرات، زکوٰۃ، عطیات، صدقات اور چرم قربانی وغیرہ کی رقم سے ادارہ کا بھر پور تعاون کرتے رہیں گے ان شاء اللہ تعالی اجر عظیم کے مستحق ہوں گے۔

(مفتی) محمد موسیٰ   قاسمی
مہتمم مدرسہ ہذا

تعاون کیسے کریں

(1)  اپنے یا اپنے والدین یا کسی مرحوم کے نام سے ایک کمرہ بنوائیں یا تعمیری کاموں کے لئے اینٹ، پتھر، سمنٹ، چھڑ و دیگر تعمیراتی سامان فراہم کریں۔
(2)  ایک طالب علم کی ماہانہ یا سالانہ خوراکی قبول فرمائیں۔ ماہانہ -/800 سالانہ -/8000
(3)  ایک یتیم طالب علم کی مکمل کفالت فرمائیں جس کا سالانہ مع پوشاک و دیگر خرچ -/10000
(4)  ایک غریب طالب علم کو اپنے خرچ سے مکمل حافظ قرآن بنائیں جس میں اوسطاً تین یا چار سال لگتا ہے، خرچ سالانہ -/8000
(5)  مطبخ کے لئے چاول، دال، آلو، پیاز، مصالحہ جات یا خوردنی اشیاء کا نظم فرمائیں۔

جو حضرات براہ راست ''مدرسہ اسلامیہ شمس العلوم '' کے منصوبوں کی تکمیل اور ترقیات میں شریک ہونے کے لئے عطیات، زکوٰۃ و صدقات وغیرہ کی رقوم ارسال کرنا چاہتے ہیں وہ یا تو اپنے حلقہ میں پہنچے ہوئے سفراء حضرات کو رقوم دیکر رسید حاصل کر لیں یا پھر براہ راست ادارہ کو منی آڈر، ڈرافٹ یا چیک کے ذریعہ اپنی رقوم ارسال کر سکتے ہیں۔ وصولیابی کے بعد ان شاء اللہ تعالیٰ رسید ارسال کر دی جائے گی۔
ڈرافٹ یا چیک پر صرف یہ لکھیں :
Madrasa Islamia Shamsul Uloom
مدرسہ ہٰذا کے بینک اکاؤنٹ میں براہ راست (آن لائن) فنڈ ٹرانسفر کے لئے بینک اکاؤنٹ کی تفصیل درج ذیل ہے:

Madrasa Islamia Shamsul Uloom
Account No.: 3628101001883
Bank Name : Canara Bank, Bardaha
IFSC Code : CNRB0003628